نئی دہلی: ہندوستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کے 12،881 نئے معاملے درج ہوئے اور اس دوران 334 اموات کی اطلاع بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ-19کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،66،946 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 12,237 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
حکومت ہند کے مطابق ، کووڈ-19کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 52.95 فیصد ہو گئی ہے۔
ملک میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 1,60,384تک پہنچ گئی ہے۔ اس مدت میں 1,94,325افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS