دنیا میں کوروناوائرس سے 38.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک،17.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

0

واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 38.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 73 لاکھ 68 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 40 ہزار 634 افراداس جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست پڑ گئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے چھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 62،480 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،97،62،793 ہوگئی۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 1587 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 83 ہزار 490 ہوگئی ہے۔
کورونا وئارس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک اس جان لیوا وبا سے 1.77 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 4.96 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 58.11 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 1.10 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 53.54 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 49،012 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 52.03 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 1.25 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 46.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.49 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 42.22 لاکھ سے زائد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87،789 ہوچکی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 38.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 98،156 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اس جان لیوا وبا سے 37.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80،634 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.27 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 90،277 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 82،619 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.78 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 74،734 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 24.67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں ۔ اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک اس جان لیوا وبا کی وجہ سے تقریبا 230،792 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 22.88 لاکھ سے زیادہ ہے اور 54،041 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 20.19 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ 1.89 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا کے کیسز 19.50 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 53،753 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 17.86 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 58،323 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 17.04 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 18،001 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30،257 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین میں جو اس وبا وبا کے پھیلنے کا اصل مرکز ہے، 1.03 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 4،846 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.46 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 21،913 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں 8.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13،345 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 40 ہزار 63 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 983 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 23 لاکھ 38 ہزار 441 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ریاض سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں میونسپلٹی نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 23 تجارتی ادارے سیل کردیئے ہیں۔
بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے 4043 چھاپوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔
دریں اثنا چین کے طبی ماہر زينگ گوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی شروعات کے تعين کیلئے جاری تحقيقات کا مرکز امريکہ ہونا چاہیے۔
زينگ گوانگ نے مزید کہا کہ امریکہ نے ابتدائی مراحل ميں کورونا وائرس کے ٹيسٹوں ميں تاخير کی۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز کی باضابطہ تصدیق سے قبل ہی کیسز سامنے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ امريکہ کی 5 رياستوں ميں کورونا وائرس کے7 کيسز کی شناخت دسمبر 2019 ميں ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS