دہلی میں کورونا وائرس  سے ایک دن میں 20 ہلاکتیں

0

نئی دہلی: دہلی میں عالمی وبا کووڈ – 19ایک خوفناک شکل اختیارکرتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد106 تک پہنچ چکی ہے اورمتاثرہ افراد کی تعداد تقریبا آٹھ ہزار ہو گئی ۔ وزیر صحت ستییندر جین نے  بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 20 مریض ہلاک ہو گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 33 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جین نے بتایا کہ اس دوران 359 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7998 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ راحت کی بات ہے کہ 346مریض صحت یا ب ہو ئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 2858 مریض  صحت یاب ہوگئے ہیں۔ دہلی میں فی الحال 5034ایکٹو کیسز ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS