اندور: مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ’كووڈ 19‘انفیکشن کے 8 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د 923 تک پہنچ گئی جبکہ ایک مریض کو صحت یاب ہونے پر ایم آر ٹی بی سےفار غ کردیا ہے ۔چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر کی جانب سے گزشتہ رات جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جانچ رپورٹ میں آٹھ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 923 ہو گئی ہے ۔ راحت کی خبر ہے کہ گزشتہ روز سرکاری طور پر کسی بھی مریض کی موت ہو نے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لہذا ضلع میں اب تک 52 اموات درج کی گئی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS