آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے موجودہ حالات پر کہا کہ ، اٹلی اور چین جیسے ممالک کے تجربے کے برعکس، ہندوستان میں 40روز سے سختی سے نافذ ملک گیر لاک ڈاون کے بعد بھی کورونا وائرس کے معاملات میں کمی کا رجحان نظر نہیں آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ جون جولائی میں معاملے سب سے زیادہ سامنے آئیں گے۔ ہندوستان کو ریڈ زون اور ہاٹ اسپاٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں صحت ، معیشت اور ہر چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے غور و فکر کے ساتھ مزید کچھ وقت کے لئے لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
چونکہ کووڈ -19 کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس میں کمی نہیں آرہی ہے لہذا ہندوستان کو اس پر قابو پانے کے لئے جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔