نئی دہلی :عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) مہاراشٹر،تمل ناڈو اور ملک کے قومی دارالحکومت دہلی میں سب سے زیادہ تباہی کا باعث بنا ہے اور اب تک اس نے ان تینوں ریاستوں میں 95199 افراد کو متاثر کیا ہے،جو ملک میں اب تک اس جان لیوا وائرس سے متاثر کل آبادی کا 57.42 فیصد ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں اب تک 2443 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 7466 نئے کیس سامنے آئے ہیں،جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 165799 ہوگئی ہے۔ملک میں اس انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 4706 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 71106 افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔
ملک کی تین ریاستوں میں 57.42 فیصد کورونا متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS