نئی دہلی:جان لیواکورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک اس وبا نے دنیا بھر میں 9898574 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ 496079 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 98،98،547 افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ اس وبا سے 4،96،079 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5،09،446 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 381 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 15،689 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 1،97،840 ایکٹیو کیسز موجود ہیں اور اب تک 2،95،917 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دنیا میں سپرپاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 25،52،956 افراد متاثر ہوچکے ییں اور1،27،640 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل
میں اب تک 12،80،054 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جب کہ 56،109 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ ۔19 کی وبا دن بہ دن پھیلتی جارہی ہے اور اب تک 6،20،794 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 8،781 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو
بیٹھے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے جہاں اب تک 3،10،836 افراد اس وبا سے متاثر اور43،498 افراد ہلاک
ہوچکے ہیں۔پیرو اور چلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 72،364 اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8،939 ہے۔ چلی میں اب تک 2،63،360 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5،068 ہے۔آٹھویں مقام پراسپین میں اب تک 2،47،905 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 28،338 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے زبرسدت تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 2،39،961 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور34،708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،17،724 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی زد میں آنے سے 10،239 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو نے کورونا متاثرین کے معاملہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2،08،392 تک جا پہنچی ہے اور اس ملک میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 25،779 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ جہاں اب تک 1،99،473 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 1،95،745 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 3،962 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1،94،511 ہوچکی جب کہ 5،065 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس نے جرمنی میں 1،94،036 افراد کو متاثراور 8،965 افراد کو ہلاک کیا ہے ۔ کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،725 افراد متاثر اور 4،641 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 9،731 ، کینیڈا میں 8،571 ، نیدرلینڈز میں 6،122 ، سویڈن میں 5،280 ، ایکواڈور میں 4،406 ، سوئٹزرلینڈ میں 1،962 ، آئر لینڈ میں 1،730 اور پرتگال میں 1،555 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کوروناوائرس : دنیا میں متاثرین کی تعداد 9898574 لاکھ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS