نئی دہلی : (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 3،86،452 نئے کیسز رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور 3498 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہو چکی ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 2.97 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔
دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22،24،548 افراد کی ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 179 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،86،452 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 2،97،540 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
دریں اثنا ، ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 31،70،228 ہوگئی ہے۔ مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہوگئی ہے
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 81.99 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.90 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.11 فیصد ہے۔
ریاست مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسزکے معاملہ میں سرفہرست ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسز 3149 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 6،72،302 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 68،537 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 37،99،266 ہوگئی ہے،جب کہ مزید 771 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 67،985 ہوگئی ہے۔
اس عرصے کے دوران ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 20،612 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 3،49،515 ہوگئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 15،306 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 11،10،025 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
اس عرصے کے دوران کیرالہ میں ایکٹیو کیسز 17،443 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 2،84،424 ہوچکی ہے اور 21،116 مریضوں کے شفایاب ہونے سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 12،44،301 ہوچکی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5259 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت جاری ہے۔ یہاں کورونا کے ایکٹیو کیسز5447 سے گھٹ کر 97،977 رہ گئے ہیں۔ 395 مزید افراد کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15،772 ہوچکی ہےجب کہ 10،08،537 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
کورونا کی دوسری لہر : ریکارڈ 3،86،452 نئے کیسزاور 3498 ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS