دنیا بھر میں کورونا وائرس:ہلاکتیں 3.32 لاکھ ،متاثرین 51 لاکھ سے زائد

0

 عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کے کیسز دنیا بھر میں بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں اس  کے متاثرین  کی تعداد51 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3.32 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  مجموعی متاثرین کی تعداد 51،01،967 ہوگئی جبکہ 3،32،900 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس اور تیسرے پر برازیل ہے۔ہندوستان میں بھی کوروناوائرس نے تیزی سے پاؤں  پھیلا لیا ہے اور اب یہ ایک  لاکھ  سے  بھی زیادہ  کیسزوالے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ مرکزی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،18،447 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3583 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 48،534 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے. دنیامیں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 15،77،140 ہوگئی جبکہ 94،702 لوگوں کی موت ہو چکی تھی۔روس میں بھی كووڈ -19 کے کیسز لگاتار تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 3،17،554 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 3099 اموات ہو چکی ہے۔اس دوران برازیل میں بھی کورونا وائرس نے بھیانک شکل اختیار کر لیا ہے۔ یہاں 3،10،087 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 'كووڈ 19' کی زد میں آنے سے 1188 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20،047 ہو گئی ہے. وبا کے معاملہ میں برازیل کا تیسرا مقام ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2،52،246 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 36،124 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32،486 افراد ہلاک اور 2،28،006 لوگ اس وبا  سے متاثر ہوئے ہیں۔اسپین میں کل 2،33،037 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،940 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں گزشتہ دو دنوں سے  کیس یا موت کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے. یہاں اب تک 84،063 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے. اس وائرس  کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونےوالی موت کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،81،951 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28،218 لوگوں کی موت ہو چکی ہے. جرمنی میں  کورونا وائرس سے 1،79،021 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8،203 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ترکی میں  کورونا وائرس سے اب تک 1،53،548 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4،249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا  وائرس سے شدید متاثر  خلیجی ملک ایران میں 1،29،341 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7249 لوگو ں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔بیلجیم میں 9186، میکسیکو میں 6510، کینیڈا میں 6267، ہالینڈ میں 5794، سویڈن میں 3871، پیرو میں 3148، ایکواڈور میں 2939، سوئٹزرلینڈ میں 1898، آئر لینڈ میں 1،583 اور پرتگال میں 1277 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورنا وائرس انفیکشن کے 2193 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ  مزید 32 لوگوں کی موت کے ساتھ  ہلاک شدگان کی مجموعی  تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گئی۔ یہاں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 48،091 ہو گئی ہے جبکہ 1017 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS