امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5.51 لاکھ، ہلاک شدگان کی تعداد 22 ہزار سےمتجاوز

    0

    امریکہ میں شدید شکل اختیارکرچکے عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ -19 سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5.51 لاکھ ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمارکے مطابق اتوار کو دوپہر تک یہاں اس جان لیوا وائرس سے 5.51 لاکھ افراد متاثر تھے اور 21733 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی تھی۔
    ریاست نیویارک كووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس ریاست میں اب تک 1.90 لاکھ افراد اس کی زد میں آئے ہیں جبکہ 9385 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں نیو جرسی میں 61850 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور2350 افراد کی موت ہوئی ہے. اس کے علاوہ مشی گن، پنسلوانیا، میسا چوسٹس، کیلی فورنیا، ایلی نوائےاور لوسیانا میں کوروناوائرس کے 20 ہزار سے زائد کیسز درج کئےگئے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا بھرمیں پہلے نمبرپر پہنچ گیا ہے۔
    وہیں دوسری طرف امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا نیو یارک اس جان لیوا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں پراب تک اس سے 6898 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں 28.06 لاکھ لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ کی جا چکی ہے، جس میں 4.62 ملین افراد کی جانچ صرف نیویارک میں کی گئی ہے۔ امریکہ میں اب تک 32988 لوگ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

    عالمی وبا كووڈ -19 کی وجہ سے امریکہ میں سب سے زیادہ (22020 ) افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ اٹلی میں 19899 اور سپین میں 17209 لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔ وہیں فرانس میں کورونا وائرس سے 14000 افراد کی موت ہوئی ہے، اور 1.34 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے 657 اورافراد کی موت کے بعد یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10612 ہو گئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 11.42 لاکھ افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 18.49 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS