کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو اپنی جان گوانے اور بے روزگاری کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے ۔ لاک ڈائون کی وجہ سے ذہنی اور مالی پریشانیاں
ہورہی ہیں۔لاکھوں مزدور بے گھر ہوگئے ہیں،نوکرکیاں ختم ہورہی ہیں۔معشیت کا برا حال ہے۔ بیماری سے زیادہ بھوک سے لوگ مررہے ہیں۔ایسے بے شمار واقعات
ہورہےہیں جن میں سے ایک واقعہ کا ذکر کررہا ہوں بارہوی کی تعلیم حاصل کرنے والے چاند محمد نے گھر کا گزارا کرنے کے لئے شمسمان اور قبرستان میں
کووڈ-19سے مرنے والے لوگوں کی لاشوں کو لے جانے کا کام کرتا ہے۔سلیم پور کے رہنے والے 20سال کے چاند محمد ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جس
عمر انسان شمسان گھاٹ کو ڈھنگ سے سمجھ پاتا ہے اس عمر میں وہ وہاں نوکری کررہا ہے ۔چاند کووڈ-19بیماری سے مرنے والے لوگوں کو شمسان یا قبرستان لے جاتا
ہے۔چاند محمد نے بتایا کہ لاک ڈائون کے دوران میرے بھائی کی نوکری چھوٹنے کے بعد زندگی گزارنے میں کافی مشکل ہونے لگی۔ پڑوسیوں نے مدد کی لیکن کب تک
کوئی مدد کرے گا۔کمپنی نے محمد کو دہلی کے لوک نائک اسپتال میں صفائی ملازمت پر رکھ لیا۔ مجھے وہاں پر کورونا وائرس سے مرنے والوں کو لے جانا ہوتا ہے۔میں
نے وقت اور حالات کو سامنے رکھتے ہوئے نوکری شروع کردی ۔ یہ ایک خطرناک کام ہے۔ لیکن مجھے نوکری کی ضرورت ہے۔ماں باپ تین بہنوں اور دو بھائیوں کی
فیملی ہے ۔ ماں کے لے کھانے اور دوائیاں چاہئے۔میری ماں تھائی رائڈ کی مریض ہیں۔ ڈاکٹر بنے کی امید ابھی زندہ ہے ۔ گھر سے نکلنے سے پہلے نماز ادا کرتا
ہوں۔کبھی کبھی دو تین مرنے والوں کو لے جاتے ہیں۔ مرنے والوں کو ایمبولینس میں رکھ کر شمسان میں لے جانا ہوتا ہے ۔ہم کو یہ پی پی آئی سوٹ پہن کر یہ کا م کرنا
ہوتا ہےجو مشکل کام ہے پی پی آئی سے دم گھٹتا ہے اور ہم پسیے سے نہا جاتے ہیں۔چاند نے بتایا کہ مردے کو دفن کرنے کے بعد تک ہانپتا رہا ۔ اس لے جب میں اسے
ایمبولیسن سے باہر نکال رہا تھا تو کور فسل گیا اور میر ے اوپر گر گیا۔
چاند نے کہا کہ ایک بات اسے بہت پریشان کرتی ہے کہ اس وقت ہی کام دنیا کا سب سے بڑا خطرناک کام ہے پھر بھی میرے جیسے لوگوں کا کوئی بیما نہیں ہے ۔ اتنی
خطرناک نوکری میں مجھے ہر مہینے تقربیاً17000روپے ملتےہیں ۔میرے ماں باپ میرے کام کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ وہ میرے تحفظ کے لئے دعوا کرتے
ہیں۔ میری ماں بہت روتی ہے ۔لیکن میں ماں کو سمجھاتا ہوں۔میں گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے نہاتا ہو اور گھر کے لوگوں سے دوری بنا کر رکھتا ہے ہوں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS