: نئی دہلی:عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور دنیا بھرمیں اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 5لاکھ
سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10577756 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے
متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 10577756 ہوگئی ہے جب کہ 513186 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اورروس تیسرے نمبر پر ہے۔دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 585792 ہوگئی
ہے۔ اسی عرصہ میں یہاں کورونا وائرس سے 506 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 17،410 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے
220546 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 347836 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب
سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک 2727853 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور130122 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں
اب تک 1408485 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 59656 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ۔ 19 کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے
اوریہاں اب تک 647849 افراد متاثر ہوئے ہیں۔روس میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 9320 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس مہلک وبا کی وجہ
سے برطانیہ میں حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس ملک میں اب تک 312654 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43730 افراد لقمہ اجل بن چکے
ہیں۔پیرو اور چلی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 285213 ہے اور
ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9677 ہے۔ وہیں چلی میں اب تک 279393 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5688 ہے۔دنیا
میں آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 248970 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 28346 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں
اس وبا نے بہت زیادہ تباہی مچا ئی ہے جہاں اب تک 240436 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34744 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ،متاثرہ افراد کی تعداد 227662 تک جا پہنچی ہے اور اس مہلک وبا سے اس ملک میں 10817 افراد
لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
میکسیکو نے کوروناکورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 220657 تک جا پہنچی ہے اوراب تک
اس وائرس سے 27121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔پڑوسی ملک پاکستان میں کوروناوائرس سے
متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک یہاں 206512 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 4167 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں
اب تک 201522 افراد متاثر ہوئے ہیں اور29816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198613 ہوگئی ہے اور
5115 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 194259 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8973 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
چین میں اب تک 83531 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4643 افراد فوت ہوچکے ہیں۔خیال رہے دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے شہر ووہان میں ملاتھا۔
کورونا وائرس نے بیلجیم میں 9747،کینیڈا میں 8566،نیدرلینڈ میں 6113،سویڈن میں 5333،ایکواڈور میں 4502 ، سوئٹزرلینڈ میں 1956،آئرلینڈ میں
1735 اور پرتگال میں 1576 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5لاکھ سے زائد ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS