نئی دہلی: ملک کی دو بڑی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے اب تک بالترتیب 342 اور151 متاثرین کی موت ہو چکی ہے جو ملک بھرمیں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریبا 56 فیصد ہے۔
ان دونوں ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 11369 ہے جبکہ مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی
تعداد 650 ہو گئی ہے جو ملک میں کوروناوائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کا تقریبا 74 فیصد ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کی تعداد 27892 تک پہنچ گئی ہےاوراس
وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 872 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 6185 لوگوں کو صحت مند ہونے کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
مہاراشٹرمیں کورونا وائرس سے 342، گجرات میں 151 متاثرین کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS