کورونا وائرس  سے 1.58  لاکھ  افراد  ہلاک ، 23 لاکھ  متاثر

    0

    عالمی وبا کورونا وائرس ’كووڈ -19‘کا  قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 23 لاکھ سے زائد  افراد  متاثر ہو چکے ہیں ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے  جاری  کردہ  اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے  مجموعی  23،06،468  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے  ہلاک ہونے  والوں  کی تعداد
    بڑھ کر 158،902 ہو گئی ہے ۔  دنیا بھر میں اب تک 591،579  افراد صحتیاب  بھی ہوئے ہیں ۔
     ہندوستان میں بھی  کورونا  وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی شام جاری  کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 14792 افراد اس  
    سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 488  افراد  ہلاک ہوئے ہیں اب تک 2015  افراد  بالکل صحت یاب  بھی ہو چکے ہیں ۔
    سی ایس ایس ای کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ  افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے
    امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار چکی ہے ۔ یہاں اب تک 734،552  افراد اس  سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 38،835 افراد ہلاک ہو چکے  ہیں ۔  امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 64،840  افراد صحتیا ب بھی ہوئے ہیں ۔امریکہ کے
    بعد سب سے زیادہ  متاثر یورپی ملک اٹلی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 23،227 افراد ہلاک ہوئے  ہیں  اور اب تک 175،925 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔
    اس عالمی  وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،719  افراد اس سے  متاثرہ ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی  ہیں ۔اسپین اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے  مقام  پر ہے ۔ یہاں اب تک
    191،726  افراد اس کی گرفت  میں آ چکے ہیں اور 20043  افراد  ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 
    کورونا وائرس سے  یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں ۔ فرانس میں اب تک 147113  افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 18681  افراد ہلاک ہو چکے ہیں  ۔ جرمنی میں کورونا  وائرس سے 141397  افراد  متاثر ہوئے ہیں اور 4352  افراد  ہلاک ہو ئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل  بگڑتے  جا رہے ہیں، جہاں 114217 افراد  اس  سے متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 15464  افراد  ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا  وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 80868  افراد اس  سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 5031  افراد ہلاک  ہو چکے ہیں ۔ 
    بیلجیم میں 5453، ہالینڈ میں 3601، برازیل میں 2141، ترکی میں 1769، سویڈن میں 1511، کینیڈا میں 1309، سوئٹزرلینڈ میں 1111، پرتگال میں 687، میکسیکو میں 546، انڈونیشیا میں 535، آئر لینڈ میں 530، آسٹریا میں
    443، ایکواڈور میں 421، رومانیہ میں 417، فلپائن میں 397، الجیریا میں 384، پولینڈ میں 339، ڈنمارک میں 336 اور جنوبی کوریا میں 232 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS