اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مہلک کوروناوائرس کووڈ۔19' سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں
پانچ افراد کی موت ہو گئی جس سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق اگرچہ مختلف علاقوں کے 11 کورونا
متاثرین کا جی ایم سی ایچ میں کامیابی علاج کیا گیا اور تمام 11 افراد ٹھیک ہو کر آج اپنے گھر گئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پانچ مریض،اورنگ آباد شہر
کے چار اور سلود کے ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ کٹ کٹ گیٹ کی ایک 55 سالہ خاتون مریض کی 24 مئی کو 2130 بجے موت ہو گئی جبکہ ایک
48 سالہ مرد کا مریض کی 24 مئی کو علاج کے دوران 21.35 بجے موت ہو گئی۔
روہی داس نگر کی مکندواڑی کی 35 سالہ خاتون، کیلاس نگر کی 75 سالہ خاتون کی موت آج علی الصبح 03.15 بجے اور سلود کے عبدااللہ شاہ نگر کی 55 سالہ
ایک خاتون مریض کی موت صبح چھ بجے ہوئی۔
اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے پانچ افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS