ہندوستان کی ریاستوں میں کورونا کے کسیز اور ہلاکتیں

0

نئی دہلی: ملک کی الگ الگ ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 354 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر4421 اوراس وبا سے پانچ مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 114 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ راجستھان میں تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ تری پورہ میں کورونا وائرس  کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ ملک کی 31ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک میں اس وبا  سے اب تک 326 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS