ملک میں کورونا وائرس  سے 149ہلاکتیں،5194 متاثرین

0

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوروناوائرس (كووڈ 19) متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی یہ 5194 تک پہنچ گئی ہے
اوروائرس سے اب تک 149 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق کوروناوائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے 773 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک  5194  کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 35 مزیدافرادکی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 149 ہو چکی  ہے۔ ابھی تک کورونا
متاثرین میں سے  402 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔منگل کے مقابلے بدھ کومتاثرین اورمرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثرمہاراشٹرہے،جہاں متاثرین  کی تعداد 1000 سے تجاوز
کر چکی ہے۔ وہاں اب تک 1018 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور64 افرادکی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 270  افراد
متاثر ہوئے ہیں۔
دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 690  افراد اس وبا سے متاثرجبکہ  سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 576  افراد متاثر ہیں اور نو
افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 کیسز پائے گئے اور دو اور لوگوں کی موت ہوئی۔تلنگانہ میں اب تک 364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور7 افراد ہلاک ۔ کیرالہ میں 336 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔راجستھان میں 328 لوگ انفیکشن کے شکار ہیں اور اب تک 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 326 افراد متاثر ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 305 اور کرناٹک میں 175 لوگ متاثر ہیں اور دونوں ریاستوں میں چار چارافراد کی موت ہوچکی ہے۔ آندھرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کی موت ہو گئی ہے۔مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین  کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت ہوئی  ہے۔مدھیہ پردیش میں 229 اور گجرات میں 165 لوگ متاثر ہیں اور دونوں ہی  ریاستوں میں 13-13 افراد  کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مدھیہ پردیش میں چار اورگجرات میں ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔
اس کے علاوہ پنجاب میں سات، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین اور بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS