اے پی میں کورونا وائرس24گھنٹوں میں52نئے مثبت معاملے

    0

      حیدرآباد:اے پی میں کورونا وائرس کے52نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔اس ریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے پیر کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے۔نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر2282تک جاپہنچی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع کرشنا،چتور میں درج کئے گئے ہیں۔ان دونوں اضلاع مین  میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 15-15افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسرے نمبر پر ضلع نیلورہا جہاں 7معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر ضلع مشرقی گوداوری رہا۔اس ضلع میں 5نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔اضلاع  سریکاکلم،پرکاشم،گنٹور اور اننت پورمیں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 615معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 417معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اب تک1527افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے 433 افراد کرنول ضلع  کے ہیں۔ ریاست میں اس موذی مرض سے مزید چار افراد کی موت ہوئی ہے۔اس طرح اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 50تک جاپہنچی ہے۔
    یواین آئی وخ

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS