امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ سے کم ہلاکتیں ہوں گی:ڈونالڈ ٹرمپ

    0

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے کم ہلاکتیں ہونے کا اندازہ ہے ۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا’’ امید ہے کہ ہم کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کو ایک لاکھ سے کم رکھنے میں کامیاب ہوں گے‘‘ ۔ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اس جان لیوا وائرس سے 60 سے 70 ہزار لوگوں کے ہلاک ہونے کا تخمینہ لگایا تھا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے عداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک اس وبا سے 64300 افراد ہلاک اور 10.95 متاثر ہوئے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS