دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19)سے 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

0

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19)کے مسلسل بڑھتی ہوئی وباء کے درمیان،اس وبا سے 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 7.86 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ(سی ایس ایس ای)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 7،86،74،527 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں،جب کہ 17 لاکھ 30 ہزار 296 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جب کہ 3،26،119 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
متاثرہ معاملوں میں دوسرے سب سے بڑت ملک ہندوستان میں،متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر کے 1،01،23،778 ہوگئی ہے جب کہ 96.93 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند کیسوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے،زیرعلاج معاملات 2.83 لاکھ رہ گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 756 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 73.65 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،جب کہ اس وبا کی وجہ سے 1،89،220 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29.05 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 51،810 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں ، تقریباً 25.62 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 62،098 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
 برطانیہ میں 21.55 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 69،157 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک 20.82 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ترکی میں کووڈ 19 کی وجہ سے 18،861 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 19.91 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 70،373 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 18.42 لاکھ سے زیادہ افراد انفکشن ہوچکے ہیں اور 49،698 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ارجینٹینا میں،کووڈ 19 کے بعد سے 15.63 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 42،314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جرمنی میں تقریباً 16.04 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 28،909 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 15.44 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،174 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 13.50 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،20،311 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 12.26 لاکھ سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں اور 26،255 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 11.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 54،156 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یوکرین میں 10.18 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 17،823 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیرو میں اب تک دس لاکھ  کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 37،218 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں،قریب 9.54 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25،657 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے سات لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10،824 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 6.85 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 20،408 ہوگئی ہے۔ بیلجیئم میں 6.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 18،939 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک،جمہوریہ چیک میں کورونا سے 6.46 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10،664 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
چلی میں کووڈ 19 کے باعث اب تک 5.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 16،228 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عراق میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 5.87 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 12،737 تک پہنچ گئی ہے۔ کینیڈا نے بنگلہ دیش کو کورونا انفیکشن کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 5.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں،جب کہ 14،616 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں،متاثرہ افراد کی تعداد 5.04 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 7،359 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن میں اب تک 4.64 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،048 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریباً 4.62 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،668 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مراکش میں اب تک 4.23 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 7،086 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں اب تک تقریباً 4.23 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 7،029 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل میں وبا سے 3.85 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،150 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا سے سعودی عرب میں 3.61 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جب کہ 6،148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 13،962 افراد ، بولیویا میں 9065 ، مصر میں 7209 ، چین میں 4767 اور گوئٹے مالا میں 4739 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS