نئی دہلی: وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کورونا وائرس کے 2553 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور مزید 72 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1375 ہوگئی ہے۔
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 42533 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1074 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد11707 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔