کورونا کی دیسی ویکسین کو ملی بڑی کامیابی

0

نئی دہلی(ایجنسیاں)
ویکسین بنانے والی دیسی کمپنی انڈیا بائیوٹیک نے کووڈ- 19 ویکسین کوواکسن کا جانوروں پر تجربہ کامیاب رہنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈیا بائیوٹیک نے کہا کہ ٹرائل کے نتائج میں لائیو وائرل چیلنج ماڈل میں ویکسین کا محفوظ اثر دکھا۔ حیدرآباد واقع فرم نے ٹویٹ کیا ' انڈیا بائیوٹیک فخر سے COVAXIN کے انیمل اسٹڈی ریزلٹس جاری کرتی  ہے۔ یہ ریزلٹس لائیو وائرل چیلنج ماڈل میں ویکسین کا اثر دکھاتے ہیں۔انڈیا بائیوٹیک نے ایک بیان میں کہا کہ بندروں پر اسٹڈی کے نتیجوں سے ویکسین کی امینوجنیسٹی یعنی امیونٹی کا پتہ چلتا ہے۔ انڈیا بائیوٹیک نے مکاکا ملاٹا نسل کے خاص طرح کے بندروں کو ویکسین کی ڈوز دی تھی۔ کمپنی نے گزشتہ دنوں ہیومن ٹرائل کا پہلا مرحلہ پورا کیا اور اب دوسرے دور کے لئے ڈی سی جی آئی سے اجازت طلب کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں دوسرا ٹرائل بھی شروع ہو جائے گا۔انڈیا بائیوٹیک نے پہلے مرحلے میں 12 شہروں میں ویکسین کے ٹرائل کئے۔ اس دوران اس میں 375 لوگوں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں اس وقت تین ویکسین پر کام چل رہا ہے۔ گجرات کی کمپنی زائڈس کیڈلا ہیلتھ کیئر لیمٹیڈ اور سیرم انسٹی ٹیوٹ پنے دوسرے دور کا کلینکل ٹرائل پہلے ہی شروع کر چکی ہیں۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسیٹی کی طرف سے تیار کئے جا رہے ویکسین کا ٹرائل ہندوستان میں کر رہا ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا بائیوٹیک نے دوسرے دور کے کلینکل ٹرائل کو لے کر سبجیکٹ کمیٹی (SEC) کو خط لکھا ہے۔ ڈی سی جی آئی کے ڈاکٹر ایس اسورا ریڈی نے اس کے جواب میں 380 لوگوں پر ٹرائل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS