واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت ملنے کے بعد ملک میں آئندہ برس جنوری کی شروعات تک بازار میں پہنچنے کے لیے چار کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراک تیار ہوگی۔
وزیر صحت الیکس آزر نے بدھ کے روز صحافیوں سے کہا،’ہمیں امید ہے کہ دسمبر کے آخر تک ہمارے پاس کورونا وائرس کی چار کروڑ سے زائد ویکسین بازار میں تقسیم کے لیے تیار ہوگی اور اس کے لیے ہم محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت ملنے کا انتظار کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے آتے ہیں یہ ٹیکہ دو کروڑ امریکی شہریوں کو لگایا جائے گا اور ضرورت مند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ کورونا ویکسین کی خرید فائزر اور شریک معاون بی او۔ این ٹیک یا ماڈرنا سے کی جائے گی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے آپریشن اسپیڈ کے اہم صلاح کار ڈاکٹر مونسیپ سلوئی نے اس بابت کہا کہ مستقبل قریب میں ہنگامی منظوری کے لیے کورونا کے دو الگ الگ ٹیکے تیار کیے جائیں گے۔
جنوری تک کورونا کی چار کروڑ ویکسین تیار ہوگی: امریکہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS