نئی دہلی(یواین آئی)
ملک میں کورونا وائرس سے بگڑتے حالات کے کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ وبا کے یومیہ کیسزمیں پانچ دن کے بعد کمی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 90ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد83,809 رہی۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83,809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 49,30,237 ہوگئی ۔ جبکہ اس سے قبل 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز 90 ہزار سے زائد رہے ۔ 9 ستمبر کو 95735 ,10ستمبرکو96551 ،11ستمبر کو 97570 ، 12 ستمبر کو 92071 اور 13 ستمبر کو 94,372 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔کرونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 79,292 سے بڑھ کر 38,59,400 ہوگئی۔صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے زیادہ کیسز ہونے سے ایکٹیو کیسز 3,463 سے بڑھ کر 9,90,061 ہوگئے ۔ اسی عرصہ کے دوران 1,054 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 80,776 ہوچکی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.08 فیصد، شفایابی کی شرح 78.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.64 فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ،اس ریاست میں مزید 914 کیسز کے اضافے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2,91,630 اور ہلاکتوں کی تعداد 363سے بڑھ کر 29,894 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 15,789 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 7,55,850 ہوگئی۔
دریں اثنا دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے دوکروڑ 91 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9.27 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں 2,91,82,198 افراد متاثر ہو ئے ہیں اور 9,27,015 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 65,53,303 سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 1,94,489 ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا: ایک دن میں 83ہزار سے زائد نئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS