نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران اتوار کو 13 لاکھ 90ہزار916 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 482 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
پیر کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 100636 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89لاکھ 9ہزار 975ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 74ہزار 399مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 180 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 76ہزار 190کم ہو کر 14لاکھ ایک زار 609 ہوگئے ہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2427مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 49ہزار 186 ہوگئی ہے ، املک میں اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔
مہاراشٹرا میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 2494کم ہوکر 188384 ہوچکے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 14433 مزید مریضوں کی شفا یابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5543267 ہوگئی ہے ، جبکہ 618 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 100130 ہوگئی ہے۔
کیرالا میں فعال معاملات میں 6984 کی کمی واقع ہوئی ہے اب یہ کم ہوکر 161065 ہوگئے ہیں اور 21429 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2462071 ہوگئی ہے ، جبکہ 227 مزید مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد 9946ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 13770 کی کمی واقع ہوئی ہے ، اور ان کی تعداد 254526 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 320 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 31580 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2409417 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 842 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 5889 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 34کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24591 ہوگئی ہے۔ وہیں 1398764 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں 2192 معاملے ہم ہوکر 27016 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3378 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 560776 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم معاملے 4682 کم ہو کر 123426 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1623447 ہوگئی ہے جبکہ 11466 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 13174 کم ہوکر 244289 رہ گئی ہے اور 434 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 27005 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1965939 مریض انفیکشن راحت پاچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1494 فعال معاملات کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 17944 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 85مریضوں کی موت کے سبب اموات کی تعداد 21236 ہوگئی ہے اور 1659209 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات 1615 کم ہوکر 23280 پر آ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 944078 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ مزید 25 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13217 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم معاملے 1241 کم ہوکر 10103 رہ گئے ہیں اور اب تک 766756 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 8337 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں فعال کیسز 2294 کم ہوکر 22160 ہوگئے ہیں اور انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 542324 ہوگئی ہے جبکہ 15076 مریض دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ گجرات میں ، سرگرم کیس 2079 کم ہو کر 18008 رہ گئے ہیں اور اب تک 9933 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 788293 مریض انفیکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں فعال کیس 877 کم ہو کر 9097 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 8712 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 744482 افراد اس انفیکشن پر فتح حاصل کر چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 8987 کم ہوکر 35454 کی سطح پر آگئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 16259 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1374419 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں فعال معاملات 920 کم ہو کر 8708 پر آئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5381 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 699028 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 8656 ، اتراکھنڈ میں 6699 ، جھارکھنڈ میں 5054، جموں و کشمیر میں 4074، آسام میں 3658، ہماچل پردیش میں 3297،اوڈیشہ میں 2994، گوا میں 2760، پڈوچیری میں 1628، منی پور میں 881، چنڈی 772، میگھالیہ میں 664، تریپورہ میں 564، ناگالینڈ میں 426، سکم میں 273، لداخ میں 195، اروناچل پردیش میں 125 ، جزائر انڈومان و نیکو بار میں 122 ،میزورم 55، لکشدیپ 38 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد فوت ہوئے۔
ہندوستان میں کورونا ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS