ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری، حالات تشویشناک

0

دہلی میں24گھنٹے میں 43اموات
نئی دہلی (ایجنسیاں) : ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں جہاں 12306معاملے سامنے آئے وہیں 43لوگوں کی موت ہوگئی۔جبکہ پازیٹوٹی کی شرح 21.48فیصد ہے۔ دہلی میں کل ایکٹیو معاملے جہاں 68ہزار 730ہیں تو ہوم آئسولیشن میں مریضوں کی تعداد 53ہزار593ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 25ہزار503ہوگئی ہے۔ رہی بات پورے ملک کی، جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 لاکھ 35 ہزار 180 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں 3 لاکھ 17 ہزار 532 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعدادبڑھ کر تین کروڑ 82 لاکھ 18 ہزار 773 ہوگئی۔ ایکٹو معاملے میں 93051 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار 51 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 491 مریضوں کی موت کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 693 پہنچ گئی ۔ اسی عرصے میں 2 لاکھ 23 ہزار 990 مریض کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ان کی تعدادبڑھ کر3 کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار 29 ہوگئی ہے ۔ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.69 فیصد پر آگئی ہے ، جب کہ اس وقت شرح اموات 1.28 فیصد ہے ۔دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون قسم سے 27 ریاستوں میں اب تک 9287 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔وہیں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھنے پر مرکزی حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ مہاراشٹر ، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، دہلی اور انتخابی ریاست اترپردیش میں ابھی بھی کورونا کی صورت حال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اگر کورونا کے معاملوں کے لحاظ سے ریاستوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے توایکٹو معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔جہاں 2لاکھ 68ہزار 484معاملے ہیں۔ کرناٹک 2لاکھ 67ہزار 679معاملوں کے ساتھ دوسرے اور تمل ناڈو تیسرے نمبر ہے۔ جبکہ کیرالہ چوتھے اور مغربی بنگال پانچویں نمبرپر ہے۔ رہی بات ویکسی نیشن کی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 73 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسی نیشن 159.67 کروڑسے زیادہ ہوگیاہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 73 لاکھ 38 ہزار 592 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 159 کروڑ 67 لاکھ 55 ہزار 879 ویکسین دی جا چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS