ضروری طبی سازو سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت:مودی 

0

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا سے موثر طریقہ سے نپٹنے کے لئے ضروری طبی ساز وسامان کی پورے ملک میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی
ہے۔ مودی نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے چلائی جارہی ملک گیر مہم کے تحت قائم  11 بااختیارگروپوں کے ساتھ سنیچر کو مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے
یہ ہدایت دی۔میٹنگ میں پورے ملک میں کورونا سے نپٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اورخاص طورپراسپتالوں،علیحدہ وارڈوں اورکورینٹائن سہولیات نیزکورونا کی جانچ
اورتربیت سہولیات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے متعلقہ بااختیارگروپوں اوران میں شامل حکام کو صحت عملہ کے لئے ذاتی تحفظ آلات، ماسک، دستانوں
اور وینٹی لیٹر وغیرہ کی تیاری،خرید اوران کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ْخیال رہے کہ کورونا کے خلاف ملک گیر مہم کے سلسلہ میں منصوبہ بنانے اور اسے
نافذ کرنے کے لئے حال ہی میں ان گروپوں کو قائم کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS