جان بھی جہان بھی: مودی

0

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘سے ملک کو نکالنے میں صبر کے ساتھ کثیر سطحی قیادت کا فریضہ انجام دینے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کا قدیم نظریہ ’وسودھیو کُٹُمبکم‘کا ذکر کرتے ہوئے ہفتے کےروز’جان ہے تو جہان ہے‘کی جگہ مبینہ طور پر نیا محاورہ پیش کیا ہے کہ ’جان بھی جہان بھی‘۔  
 مودی نے ہفتے کے روز ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ مکمل بندی کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چار گھنٹے تک غور و خوض کیا۔ اس میٹنگ
میں مکمل بندی کو 14 اپریل کے بعد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور امید ہے کہ اگلے ہفتے ایک دو دنوں میں مودی اس کا اعلان کریں گے۔ میٹنگ کے
بعد کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اس اشارہ بھی دے دیا۔ 
وزیراعظم نے 18 دن پہلے 22 مارچ کو جب 21 دن کے مکمل بند کا اعلان کیا تھا تب انہوں نے کہا تھا ’جان ہے تو جہان ہے‘ لیکن کورونا وائرس کے خوف
کے سائے میں جینے والی پوری دنیا کی تشویش سے خود کو منسلک کرتے ہوئے مودی نے آج کہا ہے،’ جان بھی، جہان بھی‘ ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS