کورونا سے نپٹنے کے لئے طبی آلات کی کوئی کمی نہیں: گوڑا

0

نئی دہلی:کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وبا سے نپٹنے کے لئے پورے ملک میں طبی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ گوڑا نے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ کورونا وبا سے نپٹنے کے لئے تمام طرح کے ضروری طبی سازوسامان دستیاب رہے۔انہوں نے
بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں لائف لائن پرواز کی 62پروازوں نے 15.4ٹن سے زیادہ ضروری طبی سامان کی ڈھلائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارگو پروازوں
نے گزشتہ چار دنوں میں دس ٹن طبی سازو سامان کی سپلائی کی ہے۔انہوں نے زور دیکر کہاکہ حکومت دواوں اور طبی آلاتجیسی ضروری چیزوں کی مینوفیکچرنگ پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔ اس کے لئے خصوصی اقتصادی شعبہ کی 200سے زیادہ اکائیاں اس وقت چالو ہیں۔
 گوڑا نے بتایا کہ ضروری طبی ساز و سامان کی تقسیم پر قریبی نگاہ رکھنے اور لاجسٹکس سے وابستہ مسائل کو حل کرنے کے لئے سنٹرل کنٹرول روم بنایا گیا
ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS