نئی دہلی:دہلی پولیس میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو ہوٹل یا گیسٹ ہاوس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دہلی پولیس کے کچھ جوانوں کو فائیو اسٹار ہوٹل حیات میں رکھا گیا ہے جبکہ کئی دیگر ہوٹلو ں کو بھی پولیس اہلکاروں کے ٹھہرنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ پولیس کے جوانوں کو ہوٹلوں میں الگ الگ کمرے دیئے گئے ہیں تاکہ سوشل ڈسٹینسنگ قائم رہے۔
دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے اب ڈیوٹی کے بعد پورا اسٹا ف گھر جانے کے بجائے اپنے اپنے ضلع میں موجود ہوٹلوں میں بنائی گئی جگہ پر ہی رہے گا تاکہ کنبہ اورسماج کے باقی لوگوں تک کسی طرح کے انفیکشن کاخطرہ نہیں بن سکے۔
خیال رہے کہ ماڈل ٹاون میں واقع دہلی پولیس کے تین بلاک کو بھی سیل کیا گیا ہے کیونکہ یہاں رہنے والے ایک اے ایس آئی اور اس کا بیٹا حال ہی میں وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہیں ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دراصل اے ایس آئی کی بیوی ایل این جے پی اسپتال میں نرس ہے۔ اسپتال میں کام کرتے وقت وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے باپ اور بیٹا دونوں گھر پر ہی کورینٹائن تھے۔ اب دونوں کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں بھی داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں بھی پولیس اہلکاروں کے کورونا سے متاثر ہونے کی مسلسل رپورٹ مل رہی ہے۔
دہلی پولیس میں کورنا وائرس متاثرین کے سبب جوان ڈیوٹی کے بعد ہوٹل میں رکیں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS