پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے 38.90 لاکھ افراد کی موت ہوئی

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی: (یو این آئی) پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے اب تک 38.90
لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 17.95 کروڑ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے
مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 95 لاکھ 37 ہزار 489 افراد اس سے متاثر
ہیں جبکہ 38 لاکھ 90 ہزار 422 افراد کی اب تک موت ہوچکی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز
کرچکی ہے اور 6.02 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثروں کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر
ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا کے 54،069 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی
تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82 ہزار 778 ہوگئی ہے۔ اس دوران 68 ہزار 854 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس
وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 90 لاکھ 63 ہزار 740 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 16 ہزار
137 سے کم ہوکر 6 لاکھ 26 ہزار 057 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1،321 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے
مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 91 ہزار 981 ہوگئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں
اور اب تک اس سے 1.81 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.07 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 58.24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 53.87 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 49،358 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 53.06 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 46.68 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ادھر انفیکشن کے معاملے میں ارجنٹائن اٹلی سے آگے نکل گیا ہے۔
ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد 43.26 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 90،986 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 42.55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس سے 40.27 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1.01 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسپین میں اس وبا سے 37.73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80،748 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.32 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 90،620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS