ترووننتپورم:کیرالہ کے لیبروزیرٹی پی رام کرشنن نے بدھ کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریاست میں ای ایس آئی منصوبے سے متعلق سبھی ملازمین کےلئے راحت پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رام کرشنن نے مرکزی وزیر برائے لیبر سنتوش کمار گنگوار کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اس میں تعاون کرنےسے ذمہ داری صرف چار فیصد ہوگی اور اس سے ریاست میں تقریباً 3.5کروڑ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران مرکزی حکومت کے ذریعہ تین مہینے کےلئے کم از کم 100 ملازمین والے اداروں میں ملازمین اور آجروں کے ای پی ایف میں مرکزی حکومت کے تعاون کی ستائش کی ہے۔انہوں نے ای ایس آئی ملازمین کے علاج میں کچھ خصوصی معیار میں راحت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
لیبر وزیر نے ای ایس آئی ملازمین کے راحت پیکج کا مطالبہ کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS