نئی دہلی،:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز ہجرت کرنے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ جہاں ہے وہیں رکے رہیں نہیں تو لاك ڈاؤن مقصد ضائع ہو جائے گا اور اس کی وجہ سے كورونا وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ملک بھر میں لوگ شہروں سے گاؤں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ جوکافی خطرناک ہے۔ اس سے تو كورونا بڑی تیزی سے پورے ملک میں پھیل جائے گا۔ وزیر اعظم جی نے کہا، جو جہاں ہے، وہیں رہے۔ اگر ہمیں كرونا روکنا ہے تو لاک ڈاؤن پر سختی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں لوگوں کے رہنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ دہلی کے ہر شہری کے لئے رہائش کا بہتر بندوبست ہماری ذمہ داری ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ اس وقت آپ کا گھر پر رہنا ہی آپ کی وطن پرستی ظاہر کرنے کاسب سے اچھا موقع ہے۔ اب لاک ڈاؤن کے 18 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اگر آپ کو اچھا لگے تو آپ بھی وہ کر سکتے ہو جو میرے خاندان نے شروع کیا ہے۔ گیتا کے 18 باب ہیں، روز ایک باپ پڑھیں۔ صرف آدھا گھنٹہ لگتا ہے۔
ہجرت کرنے والے جہاں ہیں وہیں رک جائیں: کیجریوال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS