واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : (یواین آئی) کورونا انفیکشن پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 31.92 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 15.22 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا انفیکشن سے مرنے والوں میں امریکہ سرفہرست ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 22 لاکھ پانچ ہزار 608 ہوگئی ہے جبکہ 31 لاکھ 92 ہزار 852 افراد سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
عالمی طاقت کے طور پر سمجھا جانے والا امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 23لاکھ 92 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5،76،722 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،92،488 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے ایک کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 3،07،865 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 59 لاکھ 52 ہزار 271 ہوگئی ہے۔ وہیں 3689 اور مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اس بیماری سے مرنےوالوں کی تعداد مجموعی طور سے 2،15،542 ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے ایک کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 406،437 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریبا 57.03 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1،04،867 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48.49 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 40،504 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 47.60 لاکھ ہوگئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے 1،08،675 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں متاثرہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 44.34 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 127،782 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 40.35 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 121،033 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 35.24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78،216 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اوراس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے 34.23 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 83،207 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹائن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29.93 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے 64،096 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کولمبیا میں 28.77 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 73،992 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 27.98 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 67،924 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے 25.16 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 72090 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 7772 بڑھ کر 1،30،752 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9،82،297 ہوگئی ہے جبکہ 8053 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 2277 بڑھ کر 1،17،405 ہو گئے ہیں اور اب تک 10،54،746 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 80،695 ہو گئے ہیں ۔ وہیں اب تک 2368 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 3،67،727 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8950 ایکٹو کیسزکم ہر کران کی تعداد3،01،833 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 12،874 افراد کی موت ہوئی ہے اور 9،67،797 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے 2141 ایکٹو کیسز کے بڑھنے سے ان کی مجموعی تعداد 1،21،099 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 6،14،693 افراد کورونا سے صحتباب بھی ہوئے ہیں جبکہ اب تک 8810 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں 2285 ایکٹو کیسز کی کمی واقع ہونے سے ان کی تعداد 88،511 ہوگئی ہے، وہیں اب تک 481477 افراد صحتیاب ہو ہوچکے ہیں اور 5718 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 58،229 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3،10،601 ہوگئی ہے جبکہ 9160 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1،45،139 ہوگئی ہے اور اب تک 7355 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 429130 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
ہریانہ میں اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد 1،02،516 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 4341 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 3،94،709 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی گنتی اتوار کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے اور ریاست میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسزمیں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3035 ایکٹو کیسز کے اضافہ سے ان کی مجموعی تعداد 1،16،659 ہوگئی ہے اور 11،447 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 7،17،772 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بہار میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1،08،203 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2642 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 3،73،261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 4399 ، جموں و کشمیر میں 2330 ، اتراکھنڈ میں 2731 ، اڈیشہ میں 2054 ، جھارکھنڈ میں 2829 ، آسام میں 1330 ، گوا میں 1222 ، پڈوچیری میں 817 ، چندی گڑھ میں 489، تریپورہ میں 398 ، منی پور میں 410 ، میگھالیہ میں 174 ، سکم میں 148 ، لداخ میں 144 ، ناگالینڈ میں 107 ، جزائر انڈومان نکوبار میں 68 اروناچل پردیش میں 59 ، میزورم 15 ، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں اور لکشدیپ میں چار چا ر افراد کی موت ہوئی ہے ۔
پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 31.92 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS