کورونا سے اب تک دنیا بھرمیں 16.04 کروڑ افراد متاثر،33.31 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی: (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان ، متاثرہ افراد کی تعداد 16.04 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 33.31 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 4لاکھ 57 ہزار 476 ہوگئی ہے جبکہ 33 لاکھ 31 ہزار 604 افراد کی اموات ہوئیں۔
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 574 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.83 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اوراموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ، کورونا کی 362727 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 352181 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19734823 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 3710525 ہے۔ اسی دوران ، 4120 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 258317 ہوگئی۔
کورونا کے متاثرین کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس نے تقریباً 1.53 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 4.28 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 58.83 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 1.07 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا کے معاملوں میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50.72 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 43821 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں ، کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 48.49 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 1.12 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44.57 لاکھ ہو گئی ہے اور یہاں قریب 1.28 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 41.31 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 35.92 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 79208 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور یہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.64 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 85451 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹینا میں ، کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تقریباً32.15 لاکھ ہوگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 68807 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں تقریباً 30.48 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 79261 افراد نے اپنی زندگیاں گنوائیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.42 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 70679 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران میکسیکو کو پیچھے چھوڑدیا ہے ، کورونا وائرس سے لگ بھگ 27.07 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 75934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں تقریباً 23.71 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 21.91 لاکھ ہے اور 49254 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 18.65 لاکھ کو عبور کر چکی ہے جبکہ 64898 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملے 17.28 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 47617 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک ، نیدرلینڈ میں تقریباً 16.04 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17664 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.02 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 54668 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 8.70 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19336 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دیگر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وبا کا قہر جاری ہے جہاں 7.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 12045 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال حالت خراب ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS