نئی دہلی : ( یواین آئی) کووڈ 19 وبا کے دوران گھریلو بازار میں گاڑیوں کی فروخت میں مالی سال 2020-21 کے دورانیہ میں تقریباً 14 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔
سوسائٹی آف آٹوموبائل مینوفیکچررز’سیام‘کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک میں کل 1،86،15،588 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں،جومالی سال 2019۔20۔ کے 2،15،45،551 گاڑیوں سے 13.60 فیصد کم ہیں۔ مسافر گاڑیوں مثلاً کاروں ، افادیت والی گاڑیاں اور وینوں کی گھریلو فروخت میں دو فیصد اور ٹو وہیلر گاڑیوں میں 13 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ تھری وہیلر کی فروخت میں 56 فیصد سے زیادہ اور کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا 21 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ گاڑیوں کی برآمدات میں بھی 13 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔
سیام کے ڈائرکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کے علاوہ تمام زمرے کی گاڑیوں کے اعداد و شمار منفی ہیں۔ سیام کے صدر کینیچی ایوکاوا نے کہا’’کوڈ 19 کی دوسری لہرسے درپیش چیلنجوں کی وجہ سے ہندوستانی آٹوموبائل صنعت کو اب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہمارے ملازمین ، پارٹنرزاور صارفین کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیداوار اور فروخت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹرز ، لاک ڈاؤن اور خام مال کے بارے میں ابھی بھی غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے۔
کورونا دورمیں گاڑیوں کی فروخت میں 14 فیصد کی گراوٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS