نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2.22 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کی وجہ سے 4454 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
اس دوران متاثر ہونے والوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ، جس سے شفایابی کی شرح 88.69 فیصد ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو لاکھ 42 ہزار 722 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 60 لاکھ 51 ہزار 962 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222315 نئے کیسوں کی آمد سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ اس دوران تین لاکھ دو ہزار 544 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ملک میں اب تک 23728011 افراد نےوبا کو شکست دی ہے جس سے ری کوری کی شرح 88.69 فیصد تک ہوگئی ہے۔ اس دوران ، سرگرم معاملات میں 84683 کی کمی سے یہ تعداد 27 لاکھ 20 ہزار 716 رہ گئی ہے۔
اس دوران 4454 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 303720 ہوگئی۔
ملک میں سرگرم معاملات کی شرح 10.17 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 3825 کم ہوکر 351005 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 29177 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 5140272 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 1320 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 88620 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں اس دوران فعال معاملات کی تعداد 11684 گھٹ کر 277973 ہوگئی اور 37316 مریضعں کے شفا یاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2062635 ہوگئی ہے جبکہ مزید 188 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 7358 ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں کمی، ری کوری کی شرح میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS