بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج صبح کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 45 ہو گئی ۔ ایک مریض
کی موت بھی ہوئی ہے ۔چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر سدھیر کمار نے بتایا کی آج صبح موصول ہوئی رپورٹ کے مطابق بھوپال میں 5 نئے مریضوں میں کورونا وائرس
کی تشخیص ہو ئی ہے ۔ ان سبھی کو پہلے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا ۔ یہ تمام محکمہ صحت کے ملازم ہیں ۔ان تمام کے گزشتہ دنوں نمونے لے جانے کے بعد آج
موصول ہوئی رپورٹ میں 5 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ایک مریض نریش كھٹيك کی موت ہو گئی، جو نرمدا اسپتال میں پہلے
سے ہی داخل تھا۔ گزشتہ روزاس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ اس کے پہلے گزشتہ روز 23 افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے ساتھ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 40
ہو گئی تھی ۔ آج 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے سے متاثرین کی تعد اد 45 ہو گئی ۔ تاہم دو مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
بھوپال : کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS