کورونا سے 27 اموات، متاثرین کی تعداد 1024 ہوئی

0

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 27 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک  1024 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں بیرونی ممالک کے 48 شہری شامل ہیں۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 27 افراد کی موت  جبکہ 96 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS