مرلی دھر راؤ کے بیان پر تنازعہ، بعد میں صورتحال واضح

0

بھوپال، (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور مدھیہ پردیش کے انچارج پی مرلی دھر راؤ کے آج یہاں ایک مخصوص طبقے کے تعلق سےدیے گئے بیان کے بعد تنازعہ پیدا ہو گیا اور اہم اپوزیشن کانگریس کے اعتراض کے بعد مسٹر راؤ نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلا تفریق سب کی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں اور تقسیم کا کام ہمیشہ کانگریس نے کیا ہے۔

قبل ازیں مسٹر راؤ نے یہاں ریاستی پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’برہمن اور بنیے‘ ان کی جیب میں ہیں اور ہماری توجہ دیگر طبقات کو پارٹی سے جوڑنے پر مرکوز ہے ۔ ان سے پارٹی کے نعرے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس ‘ کے تناظر میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل پر پارٹی کی مخصوص توجہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹویٹ کر کے کہا’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ‘کا نعرہ دینے والے مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے انچارج کہہ رہے ہیں کہ ہماری ایک جیب میں بنیےہیں اور ایک جیب میں برہمن ۔ یہ تو ان طبقات کی توہین ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS