نئی دہلی (ایجنسیاں): آرٹیفیشل انٹلیجنس (اے آئی) کا استعمال دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ خصوصاً کسی سوال کا جواب حاصل کرنے اور تحریری عمل کے لیے اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال نوجوان طبقہ میں کافی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن کئی بار اے آئی ٹول کا ریزلٹ متنازع ہو جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی گوگل کے اے آئی ٹول ’جیمنی‘ کے ساتھ دیکھنے کو ملا ہے جس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق ایک سوال کا متنازع جواب دیا ہے۔
اس جواب سے مرکزی وزیر مملکت برائے الیکٹرونکس و ٹکنالوجی راجیو چندرشیکھر ناراض ہو گئے ہیں اور گوگل کو اس کے اے آئی ٹول جیمنی کو لے کر سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے۔ دراصل ایک یوزر (صارف) نے گوگل کے اے آئی چیٹ ٹول جیمنی سے سوال کیا تھا کہ کیا نریندر مودی فاشسٹ ہیں؟ اس کے جواب میں جیمنی نے بتایا کہ ’نریندر مودی ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم ہیں اور بی جے پی کے لیڈر ہیں۔
یہ پڑھیں: نابالغ لڑکیوں کے جسم فروشی کا اڈہ چلانے والا بی جے پی لیڈر گرفتار
ان پر ایسی (فاشسٹ) پالیسیاں نافذ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ کچھ ماہرین نے اسے فاشسٹ بتایا ہے۔ یہ الزامات کئی پہلوؤں پر مبنی ہیں۔ اس میں بی جے پی کی ہندو نیشنلسٹ نظریہ بھی شامل ہے۔