پیٹرول کی قیمتوں میں مستقل ہورہا ہے اضافہ

0

نئی دہلی۔ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کے روز دارالحکومت دہلی کے علاوہ باقی سبھی ریاستوں میں پٹرول کی قیمت میں معمولی سا اضافہ دیکھا گیا۔
آج ممبئی اور چنئی میں پٹرول تین پیسے مہنگا ہوا ہے۔ وہیں کولکاتہ میں دو پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔
اتوار کو بھی صرف پٹرول کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 74.91 روپئے، 77.61 روپئے، 80.59 روپئے اور 77.91 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل بالترتیب 65.78 روپئے، 68.19 روپئے، 69.00 روپئے اور69.53 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی۔ بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS