توہین عدالت معاملہ :پرشانت بھوشن کی وضاحت نامنظور

0

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے 11 سال پرانے توہین عدالت معاملے کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کی وضاحت کو نامنظور کرتے ہوئے،میرٹ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس جاری رہے گا۔ اب اس معاملے پر 17 اگست کو سماعت ہوگی۔
جسٹس ارون مشرا،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے اپنے حکم میں کہا ،’’ہمیں اس بات کو (قانون کہ کسوٹی پر)پرکھنے کی ضرورت

ہے کہ بھوشن کا بدعنوانی سے متعلق دیا گیا بیان توہین عدالت کا معاملہ بنتا ہے یا نہیں ؟اس لئے اس معاملے کی سماعت کرنا ضروری ہے۔‘‘
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کے لئے 17 اگست کی تاریخ مقررکی ہے۔ پرشانت بھوشن نے عدالت کے کمرے میں دوبارہ روایتی طریقے سے سماعت دوبارہ شروع ہونے کے بعد اس کیس کو درج کرنے کی درخواست کی،لیکن اس سے انکار کردیا گیا۔
پرشانت بھوشن کے والد اورسابق وزیر قانون شانتی بھوشن نے عدالت سے اپنی بات رکھنے کی اجازت طلب کی،لیکن جسٹس مشرا نے کہا کہ وہ انہیں 17 اگست کو سماعت کے دوران

اپنی بات رکھنے کا موقع دیں گے۔عدالت نے گزشتہ چار اگست کو اس معاملے میں حکم کو محفوظ رکھ لیاتھا۔یہ معاملہ تہلکا میگزین میں شائع پرشانت بھوشن کے انٹرویو سے متعلق ہے،جس میں انہوں نے عدلیہ میں بدعنوانی سے متعلق بیان دیئے تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS