حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اختراعی اور معیاری عوامی بیت الخلاوں کی تعمیر کے لئے پابند عہد ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ 15اگست تک 6000عوامی بیت الخلاوں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیاجائے گا۔وزیرموصوف نے کہا کہ 27جون کو 3بجے دن تا 6بجے شام ”عوامی بیت الخلاوں کے ڈیزائن اور آپریشنس میں اختراعات“کے موضوع پر ایک ای اگزیبیشن ہوگی۔
اس اگزیبیشن کے لئے https:it.ly/37tVL8eپر رجسٹریشن کروایاجاسکتا ہے۔مزید تفصیلات [email protected]سے حاصل کی
جاسکتی ہیں۔حکومت تلنگانہ،اے ایس سی آئی،انوویشنس ان پبلک سسٹم، انک واش کی جانب سے یہ اگزیبیشن منعقد کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS