نئی دہلی، (ایجنس):کانگریس کی یوتھ یونٹ نے بے روزگاری کے معاملے پر سرکار کو گھیرنے کے مقصد سے ہفتہ کو ’روزگار دو‘مہم کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کی جس کے تحت تنظیم کے کارکنان ملک بھر میں مرکزی سرکار اور برسراقتدار پارٹی کے اہم لوگوں کے خلاف دھرنا و مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل انڈین یوتھ کانگریس نے گزشتہ 9 اگست کو اپنے یوم تاسیس کے موقع پراس مہم کے پہلے مرحلہ کے تحت سوشل میڈیا میں مہم شروع کی تھی۔
یوتھ کانگریس کی ’روزگار دو‘مہم کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کے موقع پر کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے الزام لگایا کہ سرکار نوجوانوں کو روزگار دینے کے معاملے پر اپوزیشن کی آواز کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’کورونا سے پہلے بھی صورتحال خوفناک تھی اور اب جو اعداد و شمار آ رہے ہیں ان کے مطابق کورونا بحران کے سبب ہی 13.5 کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ ہم بے روزگاری کے موضوع پر سرکار کو بار بار آگاہ کرتے ہیں لیکن اس کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔‘یوتھ کانگریس کے انچارج کرشنا الاو¿ر نے الزام لگایا کہ ’سرکار کے لوگ کورونا وبا اور معیشت کی تباہی کو ’دیویہ گھٹنا‘(ایکٹ آف گاڈ)کہہ رہے ہیں۔ معیشت کی صورتحال کے لیے سرکار کی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ نوٹ بندی، تیاری کے بغیر جی ایس ٹی کے نفاذ اور غلط ڈھنگ سے لاک ڈاﺅن کرنے کے سبب حالات خراب ہوئے۔‘انہوں نے کہا کہ’ہم چاہتے ہیں کہ سرکار بے روز گاری کے معاملے پر بھی توجہ دے۔ اس کو لے کر ہم سرکار پر دباﺅبنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یہ مہم بھی اسی لیے شروع کی گئی ہے۔‘
یوتھ کانگریس کے صدر شرینواس بی وی نے الزام لگایا کہ سرکار میں نظریے کی کمی ہے جس کے سبب بے روزگاری انتہائی حد پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس مہم کے پہلے مرحلہ میں ہم سوشل میڈیا مہم شروع کی تھی۔ دوسرے مرحلہ میں بے روزگاری کے معاملے پر ہم سرکار، اس سے وابستہ لوگوں کی رہائش گاہوں کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ نوجوانوں کو اس موضوع پر بیدار کریں گے۔‘شرینواس کے مطابق ان کی تنظیم نے بے روزگاری کے معاملے پر ہندی اور کئی علاقائی زبانوں میں گیت بھی تیار کیے ہیں۔ انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سیکریٹری سوشل میڈیا انچارج ویبھو والیہ نے کہا کہ ’پہلے مرحلہ میں ہم سوشل میڈیا کے تحت بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچے ہیں اور آگے اس مہم کو اور تیز کریں گے۔‘
کانگریس کی یوتھ یونٹ نے ’روزگار دو‘مہم کا دوسرا مرحلہ شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS