کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس 23 جون کو منعقد ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں چین اور نیپال کے سرحدی تنازع معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اجلاس کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب لداخ کے وادی گلوان میں ہند چینی فوج کے درمیان تصادم ہوا اور چینی فوج کے ذریعہ 3 ہندوستانی فوج کے جوانوں کو مارا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نیپال نے ایک نیا نقشہ چھاپنے کی قرارداد منظور کی جس میں ہندوستان کا علاقہ شامل ہے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق سرحد پر پیش آنے والا واقعہ پارٹی کے لئے قابل قبول نہیں ہے اور نیپال کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کہا: "چونکانے والی ، ناقابل یقین، ناقابل قبول! کیا وزیر دفاع اس کی تصدیق کریں گے؟"اس کے ساتھ ہی کورونا کا قہر جاری ہے، ایسے ماحول پر بھی کانگریس ورکنگ کمیٹی تبادلہ خیال کرے گی۔