مزدوروں کی گھر واپسی کا ریل کرایہ کانگریس برداشت کرے گی: سونیا گاندھی

0

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے مزدوروں کے لئے گھر واپسی کا انتظام نہ کرنے پر حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر کرنے والے ان مزوروں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لہذا کانگریس اپنے گھروں کو لوٹ رہے مزدوروں کا ریل کرایہ برداشت کرے گی۔
سونیا گاندھی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت مشکل میں پھنسے ہوئے ملک کے لوگوں کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج بھی لاکھوں محنت کش کارکنان پورے ملک کی مختلف ریاستوں میں بے بسی سے گھر واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس نہ ذریعہ ہے اور نہ پیسہ۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ وزارت ریلوے ان محنت کشوں سے مشکل کی اس گھڑی میں ریل سفر کا کرایہ وصول کر رہی ہے۔ یہ حیرت کی بات ہے جو وزارت وزیر اعظم کے کورونا وائرس فنڈ میں 151 کروڑ روپے کا تعاون دے سکتی ہے وہ ترقی کے ان علمبرداروں کو آفت ومصیبت کی اس گھڑی میں مفت ریل کے سفر کی سہولت نہیں دے رہی۔ 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS