بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ سابق وزیراعلی کمل ناتھ بھلے ہی امرتی دیوی سے معافی نہ مانگیں ،تین نومبر کو گوالیار -چمبل کے عوام برداشت نہیں کریں گے۔ کمل ناتھ جی بھلے ہی امرتی دیوی سے معافی نہ مانگیں۔ عوام تین نومبر کو انہیں سبق سکھا دیں گے۔‘‘
ڈاکٹر مشرا نے اپنے سلسلے وار ٹویٹ میں لکھا ’’اب تو دگوجے جی بھی اشاروں ہی اشاروں میں کمل ناتھ کو وداعی کا اشارہ دینے لگے ہیں۔ لیکن ابھی کمل ناتھ جی سمجھ نہیں پار ہے ہیں۔ آنے والی چار تاریخ کو وہ بھی سمجھ جائیں گے۔ کانگریس میں کمل ناتھ جی جس طرح سے مسلسل پارتی کی اعلی قیادت کی اندیکھی کررہے ہیں ،اس سے اب ان کی وداعی طے مانئے۔ جلد ہی ریاستی کانگریس میں قیادت کےلئے نئی جنگ چھڑنے والی ہے۔ کانگریس کا سورج اب غروب کی طرف ہے۔‘‘
کانگریس کا سورج اب غروب کی طرف ہے : نروتم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS