سونیا گاندھی کو شیوسینا کی حمایت کا مشورہ

    0

    مہاراشٹر میں ابتک حکومت سازی کے لیے محاذ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،تذبذب برقرار ہے۔
    مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے نتائج9دنوں قبل ہی آچکے ہیں،لیکن اب تک حکومت تشکیل نہیں پاسکی ہے۔
    نتائج آنے سے قبل محسوس ہورہا تھا کہ بی جے پی اور شیو سینا اتحاد کی حکومت یقینی ہے۔ لیکن اب دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت کے تعلق سے اختلافات دیکھے جارہے ہیں۔
    اب دیکھنا ہوگا کہ بی جے پی اور شیوسینا کے مابین کیا معاہدہ ہوتا ہے۔
    مہاراشٹر میں حکومت سازی کے منظر نامے سے کانگریس اور این سی پی پورے طورپر غائب تھی۔لیکن اب کانگریس اور این سی پی نے بھی دستک دے دی ہے۔کانگریس سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھا ہے۔اور شیوسینا کو حمایت دینے کا مشورہ دیا ہے۔
    انہوں نے جواز پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شیوسینا نے پرتیبھا پاٹل اور پرنب مکھرجی صدر بنائے جانے کے لیے ہوئے انتخاب میں کانگریس کی حمایت کی تھی۔لہذا بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے شیوسینا کو حمایت کرنی چاہئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS