چنئی:معروف تمل اداکارہ اور کانگریس کے قومی ترجمان خوشبو سندر نے پیرکو پارٹی سے استعفی دے دیا۔ خوشبو کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ آج نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔
اس سے پہلے وہ کل اتوار کی رات یہاں سے دہلی کے لئے روانہ ہوئیں۔ اس دوران ان کے اس فیصلے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو ریاستی کانگریس کے صدر کے ایس الاگیری نے کہا کہ اس سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
نامہ نگاروں نے جب محترمہ خوشبو سے یہ جاننا چاہا کہ کیا وہ ابھی بھی کانگریس کے ساتھ ہیں یا بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ’نو کمینٹ‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو کے بی جے پی میں شامل ہونے کی کچھ عرصے سے اٹکلیں تھیں بالخصوص جب انہوں نے بی جے پی کی قومی تعلیمی پالیسی کا خیرمقدم کیا تھا اور کانگریس کے رخ سے اپنے کو الگ رکھنے کے لئے پارٹی لیڈرراہل گاندھی سے معافی بھی مانگی تھی۔ وہ حالانکہ ایک وقت وہ بی جے پی کی سخت ناقد رہی ہیں اورحکومت کے کچھ فیصلوں کی تنقید بھی کی۔ وہ حال ہی میں نئے زرعی قوانین کے خلاف اپنی پارٹی کے مظاہرے میں شامل رہی ہیں۔
اداکارہ خوشبو سندر نے کانگریس چھوڑی ،بی جے پی کا دامن تھاما
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS